امن وامان میں کامیابی اور ناکامی کی ذمہ داری پولیس کی ہے. وزیر اعلیٰ سندھ

0
44
murad ali shah

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ امن وامان کی ذمہ داری پولیس کی ہے، ناکامی بھی پولیس کی ہے، امن وامان کی بحالی کیلئے حکومت سندھ پولیس کو تمام سہولتیں فراہم کرے گی۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبے بالخصوص کراچی میں امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر شاہ، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری سہیل راجپوت، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جیز اور بذریعہ وڈیو لنک ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز نے اجلاس میں شرکت کی ہے۔

جبکہ وزیراعلیٰ ہاوس میں ہونے والے اجلاس میں مراد علی شاہ نے امن امان کا جائزہ لیا اور صوبے کے تمام اضلاع میں امن امان بحال رکھنے کیلئے پولیس افسران کو ضروری ہدایات دیں اور محرم الحرام میں سکیورٹی کے حوالے سے ضروری اقدامات کرنے کا حکم دیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
وکیل قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نامزدگی، سپریم کورٹ کا بینچ دوسری بار تبدیل
بین الاقوانی شہرت یافتہ صحافی، اینکر پرسن، کالم نگار ، مدیر اور مصنف حامد میر
کسی صورت تو ظاہر ہو مری رنجش مرا غصہ
قران کی بے حرمتی کرنے والے نے سرخ لکیر کو کراس کیا. مولانا فضل الرحمان
مافیاز کی پشت پناہی کرنیوالا کون؟ تجزیہ، شہزاد قریشی

پولیس حکام نے وزیراعلیٰ کو امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی، تاہم وزیراعلیٰ سندھ نے اسلحہ کی نمائش، دو افراد کے قتل اور ہندو کمیونٹی کے خلاف جرائم کے اضافے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امن وامان کی ذمہ داری پولیس کی ہے، ناکامی بھی پولیس کی ہے، امن وامان کی بحالی کیلئے حکومت سندھ پولیس کو تمام سہولتیں فراہم کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ پولیس کی جانب سے اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف بھرپور آپریشن کیا جائے گا۔

Leave a reply