مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب احتساب عدالت پہنچ گئیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نالائق اور سلیکٹڈ وزیراعظم کیا یہ سمجھتا ہے کہ ایسی چھوٹی حرکتیں کر کے معیشت ٹھیک ہو جائے گی؟ جیل میں قید نواز شریف کو دوبارہ گرفتار کرنے سے کیا صنعت چل پڑے گی؟ لوگوں کو روزگار مل جائے گا؟ نالائق اور نااہل حکومت نے ایک سال میں ملک کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا
نواز شریف نے آزادی مارچ کے حوالہ سے کیا کہا؟ مریم کے شوہر نے بتا دیا
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے ملکی معیشت تباہ کر کے رکھ دی ہے ،نواز شریف نے قوم کو روزگار دیا، اربوں ڈالر کا سی پیک منصوبہ لائے، مہنگائی 47 سال میں کم ترین سطح پر لائے ،نواز شریف نے قوم کو بجلی کے کے اندھیروں سے نجات دی اور گیارہ ہزار میگا واٹ بجلی بنائی ،نواز شریف نے ملک میں 12 ہزار کلومیٹر سڑکیں اور موٹرویز بنائیں تاکہ قوم خوشحال ہو
آزادی مارچ ،مولانا ہوئے رسوا، کس ملک کے سفارتخانے نے مولانا سے ملنے سے کیا انکار
شہباز شریف ایک بار پھر نیب کے ریڈار پر، نیب نے بڑا فیصلہ کر لیا
شریف فیملی کے فرنٹ مین نے ایسے انکششافات کئے کہ جان کر ہوں حیران
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ نواز شریف نے پاکستان کو پوری دنیا میں عزت دلائی ،نوازشریف نے نوجوانوں کو روزگار اور نئی امید دی ،نواز شریف کو آج ملک و قوم کی خدمت کی سزا دی جا رہی ہے ،نواز شریف اور شہباز شریف میں اختلاف کی خبریں 35 سال سے چلائی جارہی ہیں ،شہباز شریف کہہ چکے ہیں کہ قبر تک چلا جاؤں گا، بھائی کو نہیں چھوڑوں گا
نواز کا شہباز سے ملنے سے انکار، کیپٹن ر صفدر نے کی باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق