تفصیلات کے مطابق نیوکراچی کے علاقے نیوکراچی سیکٹر الیون ای مسلم ٹاون میں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے 60سالہ توقیر احمد ولد آفتاب احمد کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے اس اطلاع پر پولیس اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچا اور موقع معائنے کے بعدلاش ایمبولنس میں عباسی شہید اسپتال منتقل کی ، اس حوالے سے ایس ایچ اوندیم احمد نے بتایا کہ مقتول کی مسلم ٹاون میں گلی کے اندر ایک رشتے دار کے گھر سے متصل دکان تھی ،عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ مقتول مغرب کی نماز پڑھنے جارہے تھے کہ گلی کے اندر موٹرسائیکل سوار دو ملزمان نے لوٹ مار کی کوشش کی جس پر توقیر نے مزاحمت کی تو ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے ، مقتول توقیر احمد سرجانی ٹاون کے رہائشی تھے۔

علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ملزمان غیر مقامی تھے۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش جاری ہے ۔

Shares: