ایم پی اے و صوبائی پارلیمانی سیکرٹری وزارتِ انسانی حقوق پنجاب مہندرپال سنگھ نے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں ہندوستانی ٹی وی چینلز کی طرف سے پاکستان کے خلاف جاری مذموم پروپیگنڈا پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہاکہ ہندوستانی میڈیا 2 کنال کی جس عمارت کو گردوارہ بتارہا ہے وہ گوردوارہ نہیں ہے بلکہ اس عمارت کا نام نانک پیلس ہے جو برصغیر کی تقسیم سے قبل نانک سنگھ نامی شخص نے بنائی تھی. انہوں نے بتیا کہ نانک سنگھ تقسیم ہند کے وقت بھارت ہجرت کر گئے تھے.
ایم پی اے و صوبائی پارلیمانی سیکرٹری وزارتِ انسانی حقوق مہندرپال سنگھ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ بھارتی ٹی وی چینلز کا پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا سراسر جھوٹ پر مبنی ہے جس کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔ یاد رہے کہ ہندوستانی میڈیا کی طرف سے پاکستان میں موجود ایک عمارت کے حوالہ سے پروپیگنڈا کیا جارہا تھا کہ پاکستان میں گوردوارے کو نقصان پہنچایا گیا ہے تاہم مہندر سنگھ پال کے ویڈیو پیغام سے ساری حقیقت کھل کر واضح ہو گئی اور ہندوستانی میڈیا کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا ہے.