نینسی پیلوسی کا دورہ ہمارے لئےباعثِ مسرت ہے:چین کی دھمکیوں کی کوئی پرواہ نہیں:تائیوان
واشنگٹن :تائیوان نے کہا ہے کہ نینسی پیلوسی کا دورہ ہمارے لئے باعثِ مسرت ہے۔تائیوان وزارت خارجہ نے موضوع سے متعلق جاری کردہ بیان میں تمام پلیٹ فورموں پر اور مستقل شکل میں تائیوان کے ساتھ تعاون پر پیلوسی کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ یہ دورہ دو طرفہ تعلقات میں مزید بہتری لائے گا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور تائیوان بین الاقوامی شراکت داری میں ایک دوسرے کے لئے مفید تعاون کے خاطر کاروائیاں جاری رکھیں گے۔ 25 سال قبل امریکہ کے اسمبلی اسپیکر ‘نیوٹ گنگرچ’ کے دورہ تائیوان کے بعد پیلوسی کا حالیہ دورہ دونوں فریقین کے لئے ایک بڑا قدم ہے۔
دوسری طرف، کل شام جزیرے میں آمد کے بعد، پیلوسی نے آج صبح تائیوان کی لیڈر ‘سائی انگ۔ وین’ کے ساتھ ملاقات کی۔مذاکرات میں سائی نے تائیوان کے ساتھ تعاون پر پیلوسی کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ ہم چین کی طرف سے عسکری خطرات کے مقابل پس قدمی اختیار نہیں کریں گے۔
پیلوسی نے بھی کہا ہے کہ” ہم تائیوان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔ امریکہ "واحد چین” پالیسی کا احترام کرتا ہے لیکن اس وقت تائیوان کے ساتھ تعاون ہمیشہ سے کہیں زیادہ اہمیت کا حامل ہے”۔
ادھر تائیوان سے محبت رکھنے والے لوگوں کے ایک گروپ نے منگل کی رات گرینڈ حیات ‘ Grand Hyatt ‘ہوٹل (امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کی ممکنہ رہائش گاہ) کے سامنے جمع ہو کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین کے ایک گروپ نے گلوبل ٹائمز کو بتایا کہ وہ شہر کی سڑکوں پر بھی احتجاج کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔پلوسی کا دورۂ تائیوان ایسے وقت میں انجام پا رہا ہے کہ بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی بے حد بڑھ گئی ہے۔چین کے ساتھ ساتھ ایران اور روس نے بھی نینسی پیلوسی کے دورۂ تائیوان پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔
نینسی پلوسی کا دورہ تائیوان:چین نے احتجاجاً امریکی سفیر کو طلب کرلیا
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے نینسی پیلوسی کے دورۂ تائیوان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک بار پھر چین کی واحد پالیسی کی حمایت کی اور امریکی حکام کے تناؤ پیدا کرنے والے رویے اور چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور اس ملک کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی کی مذمت کی۔
چینی احتجاج نظر انداز،امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی تائیوان پہنچ…
واضح رہے کہ چین کی شدید دھمکیوں کے درمیان گزشتہ روز امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی تائیوان پہنچ گئیں۔
دوسری طرف امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان پر چین نے احتجاج کرتے ہوئے امریکی سفیر کو طلب کرلیا۔گزشتہ روز امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی چین کی جانب سے سخت انتباہ کے باوجود تائیوان پہنچیں۔ اس کے بعد وہ جنوبی کوریا اور جاپان بھی جائیں گی۔
نینسی پلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا تو فوج کو متحرک کردیں گے،چین
چین نے متعدد بار خبردار کیا تھا کہ امریکی اسپیکرکا دورہ تائیوان چین کےاندرونی معاملات میں مداخلت ہوگا۔