اداکارہ ہانیہ عامر جن کو پاکستان کے علاوہ بھارت میں بھی بہت پسند کیا جاتا ہے ،اس کی مثال یہ ہے کہ وہاں کے ایک معروف گلوکر بادشاہ نے بھی ہانیہ کے حوالے سے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا. ہانیہ کا آج کل ڈرامہ مجھے پیار ہوا تھا آن ائیر ہے، اس میں‌انہوں‌نے ایک ایسی لڑکی کا کردار کیا ہے جو کسی لڑکے سے پیار کرتی ہے اس سے شادی کرنا چاہتی ہے، لیکن ہو نہیں‌پاتی اور کزن سے ہوجاتی ہے. اس ڈرامے میں‌ہانیہ کی اداکاری بہت پسند کی جا رہی ہے، ہانیہ عامر چونکہ سوشل میڈیا پر بھی بہت متحرک رہتی ہیں انہوں نے حال ہی میں ایک پوسٹ کی جس میں

انہوں نے نانی آف دا ائیر ایک اماں کو قرار دیا ہے اور لکھا ہے کہ کیوں انتظار کریں کس کے لئے کریں، تفصیلات کے مطابق ایک اماں نے ایک وڈیو بنا کر لڑکیوں سے کہا ہے کہ اگر آپ کا ایک جگہ سے بریک اپ ہو گیا ہے تو رونے کی بجائے اگلہ تلاش کریں ہو سکتا ہے کہ وہ پہلے سے کہیں اچھا ہو اور آپ کی زندگی بن جائے، اماں نے کہا کہ زندگی ایک بار ملتی ہے اسکو رو کر کیوں گزارنا. ہانیہ عامر کو اماں کی باتیں بہت اچھی لگی ہیں تبہی انہوں نے ان جو نانی آف داائیر قرار دیدیا ہے.

Shares: