ننکانہ : بیساکھی میلے کی تین روزہ تقریبات ، پہلی ٹرین 860بھارتی سکھ یاتریوں کو لے پہنچ گئی

ریلوے اسٹیشن پر بھارتی سکھ یاتریوں کا ڈپٹی کمشنر ننکانہ ڈی پی او ننکانہ اور ڈپٹی سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ عملہ نے شاندار استقبال کیا

ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ننکانہ صاحب میلے کی تین روزہ تقریبات کا آغاز ہو چکا ہےحسن ابدال سے پہلی ٹرین جتھہ لیڈر کلونت سنگھ کی قیادت میں 860بھارتی سکھ یاتریوں کو لے کر ننکانہ صاحب ریلوے اسٹیشن پہنچ گئی

ریلوے اسٹیشن پر بھارتی سکھ یاتریوں کا ڈپٹی کمشنر ننکانہ ڈی پی او ننکانہ اور ڈپٹی سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ عملہ نے شاندار استقبال کیا سکھ یاتریوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے اور ہار پہنائے گئے

ننکانہ صاحب آمد پر سکھ یاتری بہت خوش دکھائی دے رہے ہیں سکھ یاتریوں کو ننکانہ ریلوے اسٹیشن سے خصوصی بسوں کے ذریعے گوردوارہ جنم استھان لے جایا گیا

بیساکھی میلہ کی تقریبات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے ہیں، سکھ یاتری دو روزہ قیام اور اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے،بیساکھی فیسٹیول میں سکھ یاتری سات گوردوارں کی یاترا بھی کریں گے

بیساکھی میلے میں شرکت کے لیے پاکستان آے والے سکھ یاتری مذہبی رسم اکھنڈ پا ٹھ کی رسم ادا کرنے کےبعدسپیشل بسوں کے ذریعے سچا سودا فاروق آباد میں متھا ٹیکی کی رسم ادا کریں گے

حکومت پاکستان نے یاتریوں کے لیے قیام و طعام اور ٹرانسپورٹ کے بہترین انتظام کئے ہیں،صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سکھ یاتریوں نے کہا پاکستان آ کر بڑی خوشی ہوئی، پاکستانی حکومت نے ہمارے لیے بڑے اچھے انتظامات کیے ،بھارت سے 2475 سے زائد سکھ یاتری بیساکھی میلے میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچے.

Leave a reply