ننکانہ:ہائی بلڈ پریشر دل دماغ گردوں اور انکھوں جیسے اہم اعضاء کو متاثر کرتا ہے،ڈاکٹر محمد راحیل رضا

ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ہائی بلڈ پریشر دل دماغ گردوں اور انکھوں جیسے اہم اعضاء کو متاثر کرتا ہے،ڈاکٹر محمد راحیل رضا

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب کے میڈیکل اسپیشلسٹ ماہر امراض دل جگر ،معدہ ،شوگرو بلڈ پریشر ڈاکٹر محمّد راحیل رضا نے بتایا کہ ہائی بلڈ پریشر سے ہارٹ اٹیک، ہارٹ فیلوئر، فالج اور گردوں کے مسائل سمیت کئی طرح کی طبی پیچیدگیاں ہونے سے ہر سال دنیا بھر میں کروڑوں افراد ہلاک ہو رہے ہیں۔

عالمی اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھر میں ایک ارب 30 کروڑ سے زائد افراد ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا ہیں اور ہر پانچ میں سے ایک شخص اس مرض کا شکار ہے۔

دنیا بھر میں ہر کوئی 5 فیصد نمک کا یومیہ زیادہ استعمال کر رہا ہے۔عام طور پر ہر شخص کو یومیہ 5 گرام نمک کا استعمال کرنا چاہئیے لیکن ہر کوئی 10 گرام سے زائد نمک استعمال کر رہا ہے، طرز زندگی میں ناقص تبدیلیاں بھی ہائی بلڈ پریشر کا سبب بن رہے ہیں

اگر آپ دن کا زیادہ وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں، تمباکو نوشی کے عادی ہیں اور بہت زیادہ نمک والی غذا پسند کرتے ہیں تو آپ میں بلڈ پریشر کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔

درحقیقت اوپر دیئے گئے تین طرز زندگی آپ کو بلند فشار خون کے سنگین خطرے سے دوچار کردیتے ہیں۔ اس سے بچنے کے لیے ہر ہفتے 150 منٹ کی معتدل جسمانی سرگرمیوں کو اپنانے کی کوشش کریں۔

اگر آپ کی ملازمت ہی بیٹھ کر کی جانے والی ہے تو بھی کچھ دیر بعد تیز چہل قدمی کا وقفہ لیں۔ اپنی غذا میں نمک کا استعمال کم کردیں اور تمباکو نوشی سے گریز کرنے کی کوشش کریں۔

Leave a reply