سیالکوٹ:پسرور , نواز شریف پارک، ہرے بھرے سینکڑوں درخت انتظامیہ نے کٹوا دئیے،پارک ویران

سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)پسرور انتظامیہ نے نواز شریف پارک میں لگے برسوں پرانے ہرے بھرے 100 کے قریب لگے درخت کٹوا دئیے اور پارک کو ویران کر دیا ،صرف پیسوں کی خاطر درختوں کا سرعام قتل کیا گیا شہریوں کا ان شجر قاتلوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

پسرور کی واحد تفریح گاہ نواز شریف پارک میں لگے برسوں پرانے ہرے بھرے درخت کاٹ دئیے گئے پسرور انتظامیہ کی جانب سے ان درختوں کی 29 لاکھ روپے کی نیلامی کردی گئی صرف پیسوں کی خاطر پارک میں لگے ہرے بھرے درخت کٹوا دئیے گئے اور پارک کو تباہ و برباد کر دیا گیا

درختوں کی وجہ سے پارک کی خوبصورتی کو چار چاند لگے ہوئے تھے اب پارک کو ویران کر دیا گیا ہے

شہریوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان درختوں کے قاتلوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے جو پسرور کو سرسبز و شاداب بنانے کی بجائے ویران کر رہے ہیں

Leave a reply