ننکانہ صاحب باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز) باشعور مسلمانوں نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف شدید مذمت کی ہے،قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے نے امت مسلمہ کے جذبات کو مجروح کیا ہے
قرآن پاک کی نعوز بااللہ بے حرمتی کیخلاف آج جمعہ المبارک کے اجتماعات کے بعد ملک بھر میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کیے گئے جس میں طلباء، وکلا۔ اساتذہ صحافی اور سیاسی دینی جماعتوں کے قائدین اور تاجروں سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں میں تاجر تنظیموں، سول سوسائٹی، مزدوروں اور مختلف شہروں کے یونینز علاقائی کمیٹیز اور رکشہ یونینز کے عہدیداران نے بھی بھر بھرپور شرکت کی -شرکاء نے ہاتھوں میں کتبے اور بینرز اٹھار کھے تھے جن پر قرآن پاک کی گستاخی کرنے والوں کے خلاف اور حرمت قرآن کے حوالے سے تحریریں درج تھیں پاکستان مرکزی مسلم لیگ ننکانہ صاحب ۔واربٹن ۔شاہ کوٹ۔سانگلہ ہل ۔ سید والا ۔موڑ کھنڈا کہ علماء کرام نے کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی نے امت مسلمہ کے جذبات کو مجروح کیا ہے او آئی سی اور اقوام متحدہ و عالمی برادری توہین شعائر اسلام کو دہشتگردی قرار دیں- یورپی ممالک کے نام نہاد آزادی اظہار کے نام پر پے در پے واقعات انتہائی تشویشناک ہیں یورپی ممالک کو اس رجحان کو ختم کرنا چاہیے کیونکہ قرآن کریم اللہ کا کلام ہے اور ہر مسلمان اس الہامی کتاب کو دل و جان سے محبت کرتا ہے قرآن مجید کو جلانا آزادی اظہار رائے نہیں بلکہ کھلی دہشتگردی ہے جس کی ہر فورم پر مذمت ہونی چاہیے ،بلکہ ایسے واقعات کو عملاً روکا جانا چاہیے پاکستان کی حکومت حرمت قرآن کے مسئلے پر دیگر مسلم ممالک کو ساتھ ملاکر قائدانہ کردار ادا کرے۔ پاکستان اسلامی ممالک کو ساتھ لے کر چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اگر حکومت اس مسئلے میں کامیاب ہوگئی تو پوری قوم کو اپنے شانہ بشانہ پائیں گے-انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اس وقت معاشی طور پر مفلوج ہوچکا ہے- نااہل حکمرانوں کی پالیسیوں کی وجہ قوم میں مایوسی پھیل رہی ہے- پاکستان کے موجودہ حکمران اگر ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانا چاہتے ہوتو اس کا بہترین حل قران مجید کے اندر ہی موجود ہے-حکمرانوں کو چاہیے کہ آئی ایم ایف سے بھیک مانگنے کی بجائے قرآن پاک کی تعلیمات پر عملدرآمد کروایا جائے تو یہ اسلامی فلاحی ریاست بن سکتی ہے
مرکزی مسلم لیگ محض اقتدار کیلئے سیاست نہیں کرے گی ہمارا نعرہ اسلامی فلاحی پاکستان ہے اور اس کیلئے ہم عوامی سطح پر شعور اجاگر کررہے ہیں مرکزی مسلم لیگ کا انتخابی نشان میز کرسی تعلیم اور شعور کا نشان ہے، ہم عوامی سطح پر شعور بیدار کررہے ہیں اس شعور کی بیداری سے ہم اپنی منزل کو پائیں گے اور وہ منزل قائد اور اقبال کا اسلامی فلاحی پاکستان ہے
ننکانہ :قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے نے امت مسلمہ کے جذبات کو مجروح کیا ہے
