ننکانہ : ریسکیو اہلکاروں کا ماہانہ فزیکل ٹیسٹ لیا گیا

ننکانہ صاحب باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122ضلعی ہیڈ کوارٹر ننکانہ صاحب کی جانب سے تمام ریسکیو اہلکاروں کے لئے گورنمنٹ گورو نانک ہائی سکول ننکانہ صاحب کے گراؤنڈ میں ماہانہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ کا انعقاد کیا جس کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122محمد اکرم پنوار نے کی۔فزیکل ٹیسٹ میں تمام ریسکیو افسران اور ریسکیو اہلکاروں نے بھر پور حصہ لیا فزیکل ٹیسٹ میں ایک میل کا فاصلہ 7 منٹس میں طے کرنے کے ساتھ ساتھ جسمانی مشقیں بھی پاس کرنا تھا اس موقعہ پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار کا کہنا تھا کہ فزیکل ٹییسٹ منعقد کروانے کا مقصد ریسکیو اہلکاروں کو جسمانی طور پر فٹ رکھنا ہے تا کہ حادثات میں درپیش خطرات کو خندہ پیشانی سے ڈیل کیا جا سکے اور متاثرہ لوگوں کی موؑثر انداز میں مدد کی جا سکے انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو اہلکار کٹھن حالات میں اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر مشکل میں گھرے لوگوں کی مدد کرتے ہیں اور ان کو ریلیف فراہم کرتے ہیں اس صورتحال میں اگر ریسکیو اہلکار جسمانی طور پر فٹ نہیں ہوں گے تو وہ دوسروں کی مدد کی بجائے خود حادثے کا شکار ہو جائیں گے اس لیے ریسکیورز کا ہر لحاظ سے فٹ رہنا ضروری ہے

Leave a reply