ننکانہ : پاکستان کا 76واں یوم آزادی ،مرکزی مسلم لیگ کے زیرِ اہتمام ریلی نکالی گئی

ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ملک بھر کی طرح ننکانہ صاحب میں بھی پاکستان کے 76 ویں یوم ازادی کے سلسلے میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی جس کی قیادت پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے سرپرست اعلی رانا جبران نے کی پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی سب سے بڑی ریلی میں شریک سینکڑوں محب وطن شہریوں نے پاکستانی پرچموں اور جھنڈیوں کے ساتھ ریلی میں شرکت کی ریلی

یاد گار چوک ننکانہ صاحب سے شروع ھوکر لاھور موڑ سے ہوتی ہوئی گورودوارہ جنم استھان تک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ، پنجابی سکھ سنگت کے چیئر مین سردار گوپال سنگھ چاولہ نے ریلی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے

آخر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے عہدیداروں رانا جبران سرپرست اعلی،سکھ سنگت کے چیئرمین گوپال سنگھ چاولہ،امیدوار این اے 111 شہباز حسین سدھو ،امیدوار این اے 112 حاجی غریب عالم مٹھل، پی پی 133 میاں عابد ،مسلم کڈز کے صدر انجینیئر علی احمد نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا آزادی حاصل کرنے کے لئے ہمارے بزرگوں نے لازوال مال و جان کی قربانیوں کا نذرانہ پیش کیا ۔ تب جا کر ملک پاکستان کا قیام عمل میں آیا ۔

وطن عزیز کے لئے ہم اپنا تن من سب کچھ قربان کرنے کے لیے دریغ نہیں کریں گے ہماری یہ دعا ھے کہ پاکستان طلوع قیامت تک اباد رہے اخر میں پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے

Leave a reply