ننکانہ: جشن عید میلاد النبی ﷺ کا مرکزی جلوس جامع مسجد اقصٰی سے نکالا گیا

سکھ کمیونٹی نے جلوس کے شرکاء پر گل پاشی کی سکھ کمیونٹی نے عاشقان رسول کو پھولوں کے ہار پہنائے اور خوشی کا اظہار کیا سکھ کمیونٹی جلوس میں گھل مل گئے

ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)جشن عید میلاد النبی ﷺ کا مرکزی جلوس جامع مسجد اقصٰی سے نکالا گیا
ننکانہ صاحب جشن عید میلاد النبی ﷺ کا مرکزی جلوس جامع مسجد اقصٰی سے شروع ہوا جلوس میں ہزاروں عاشقان رسول کی شرکت جلوس میں عاشقان رسول نے سرکار کی آمد مرحبا دلدار کی آمد مرحبا کے نعرے

جب جلوس گوردوارہ جنم استھان کے سامنے پہنچا تو سکھ کمیونٹی نے جلوس کے شرکاء پر گل پاشی کی، سکھ کمیونٹی نے عاشقان رسول کو پھولوں کے ہار پہنائے اور خوشی کا اظہار کیا ،سکھ کمیونٹی جلوس میں گھل مل گئے اور نبی پاک کا پرچم بھی پکڑا، سکھ کمیونٹی نے جلوس میں عاشقان رسول کو کھانے پینے کی چیزیں بھی تقسیم کی نبی پاک کی آمد پر تمام مسلمانوں کو بہت بہت مبارک ہو

گوپال سنگھ چاولہ رسول نے کہا کہ نبی اکرم ﷺ تمام انسانوں کیلئے رحمت بن کر آئے نبی اکرم ﷺ نے امن محبت اور رواداری کا درس دیا ہمیں بھی چاہیے کہ ہم نبی اکرم ﷺ کی تعلیمات پر عمل کریں ، گوردوارہ جنم استھان کے سامنے پوری دنیا اور ملک پاکستان میں امان وامان کیلئے دعا بھی کی گئی

جلوس کی فضا آمد مصطفیٰ مرحبا مرحبا کے نعروں سے گونجتی رہی ،جلوس کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ضلعی انتظامیہ نے جلوس کے راستوں میں صفائی و ستھرائی کے بہترین انتظامات اور پانی کا چھڑکاؤ بھی کیا ، جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا گول چکر پہنچ کر اختتام پزیر ہوا

Leave a reply