ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد کی ہدایت پر جانوروں کی خوراک میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف نواحی قصبہ بچیکی میں محکمہ لائیو اسٹاک کی بڑی کارروائی محکمہ لائیو اسٹاک کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاعات پر بچیکی میں چوکر کے گودام پر چھاپہ مارا،محکمہ لائیو اسٹاک کی ٹیم کو دیکھتے ہی ملزمان اپنے گودام کی دیواریں پھلانگ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔محکمہ لائیو اسٹاک کی ٹیم نے کاروائی کے دوران جعلی چوکر کے 1000 سے زائد تھیلے برآمد کرکے گودام کو سیل کر دیا،مذید کاروائ کے لیے موقع سے سیمپل لے کر لیب ٹیسٹ کے لیے لاہور بھجوا دیے گئے ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر خالد نے کہا کہ جانوروں کی خوراک میں ملاوٹ کرنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے،بے زبانوں کی خوراک میں ملاوٹ ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے مذید کہا کہ ملاوٹ مافیا کے خلاف آپریشن جاری رہے گا
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved