ننکانہ:ملک زاہد غریب عورت کے گھر پر قبضہ کرنا چاہتا تھا،روکا توالزامات کی بارش کردی،رائے آصف کھرل
ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز) انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل ملک زاہد کے الزامات بے بنیاد ہیں,ملک زاہد غریب عورت کے گھر پر قبضہ کرنا چاہتا تھا جس کو روکا تو الزامات کی بارش کر دی,انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل خود ناجاٸز تعمیرات میں ملوث ہے ,راۓ آصف کھرل
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں متروکہ وقف املاک زون ننکانہ صاحب میں تعینات انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل ملک امجد زاہد نے سیکرٹری بورڈ کو ایک لیٹر لکھا جس میں مقامی ایم این اے کے قریبی عزیز راۓ آصف علی خاں کھرل پر الزمات لگاۓ تھے کہ وہ ناجائز تعمیرات میں ملوث ہے
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوۓ رائے آصف کھرل نے بتایا کہ انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل ملک زاہد امجد کے تمام الزمات کو مسترد کرتاہوں انہوں نے گفتگو کرتے ہوۓ بتایا کہ ملک زاہد امجد خود تعمیرات میں ملوث ہے اور ان تعمیرات کی آڑ میں لوگوں کو ہراساں کرتا ہے
رائے آصف کھرل نے بتایا کہ پچھلے دنوں زاہد ملک ننکانہ صاحب کی رہائشی خاتون ثمینہ بی بی کے گھر میں اپنے آدمیوں کے ہمراہ داخل ہوا اور عورت کو زدوکوب کر کے کپڑے بھی پھاڑے دے اور اس کے گھر پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جس پر اس خاتون نے ایک درخواست سٹی تھانہ ننکانہ صاحب میں جمع کروائی
انہوں چیئرمین متروکہ وقف املاک اور آئی جی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ اس مظلوم خاتون کی درخواست پر کارروائی عمل میں لائی جاۓ اور اس کے خلاف مقدمہ کا اندراج بھی کیا جاۓ,
انہوں نے مزید کہا کہ ملک زاہد امجد اور ان کےساتھ موجود ملازمین کو فوراََ یہاں سے تبدیل کیا جاۓ اور محکمانہ انکوائری عمل میں لائی جاۓ،جس سے دودھ کادودھ اور پانی کاپانی ہوجائے اور یہ بھی معلوم ہوجائے گا قبضہ مافیاء کا سرغنہ کون ہے؟ اور کومتروکہ وقف املاک کی زمینوں پر قبضے میں ملوث ہے.