ننکانہ صاحب،باغی ٹی وی(نامنہ نگار احسان اللہ ایاز ) میونسپل کیمیٹی کرپٹ مافیاء کے شکنجے میں،4 ماہ سےمیونسپل آفیسر آئی اینڈ ایس کی سیٹ خالی
تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی ننکانہ کی برانچ آئی اینڈ ایس میں لاکھوں روپے کی کرپشن کا انکشاف, چار ماہ سے زائد عرصہ گزرجانے کے باوجود میونسپل آفیسر آئی اینڈ ایس تعینات نہ ہوسکا ,شہر بھر میں صفائی اور سیوریج کے مسائل جوں کے توں,ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی رانا امجد اور ڈپٹی کمشنرکی خاموشی ،کئی سوالات جنم لینے لگے. میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کی برانچ آئی اینڈ ایس میں مون سون موسم کی آڑ میں معتبر ذرائع کے مطابق تقریبا ایک کڑور روپے کے قریب فیول کی مد میں خرچ کیے گۓ جن میں سے آدھے بل بوگس بناۓ گۓ ہیں اور جب کہ مون سون کے موسم کے دوران سیوریج کی لائن بیٹھ جانے کے بعد دوبارہ تعمیراتی کام پر آنے والے اخراجات کی مد میں لاکھوں روپے کی اضافی ادائیگی کی گئی ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بنا پر سابقہ میونسپل آفیسر آئی اینڈ ایس رانا آصف کو تبدیل کیا گیا تھا جس کے بعد تقریبا چارماہ سے میونسپل آفیسر آئی اینڈ ایس کی سیٹ خالی ہے اور اس پر اضافی چارج کے ساتھ ضلع کونسل میں تعینات مصدق گجر تعینات ہے ,مستقیل میونسپل آفیسر آئی اینڈ ایس نہ ہونے کی وجہ سے کئی مسائل جنم لے رہے ہیں صفائی اور سیوریج پر تعینات ملازمین اپنی مرضی کے مالک نظر آ رہے ہیں جس کے باعث شہر بھر میں سیوریج سمیت صفاٸی اور ستھرائی کے حالت روزبروزابتر ہوتی جارہی شہر میں آۓ روز پیدا ہونے والے مساٸل کو حل کرنے میں چیف آفیسر راوانوار وسائل نہ ہونے باوجود دن رات عوامی مسائل کے حل میں مصروف عمل نظر آتے ہیں ,میونسپل کمیٹی کے معتبر ذرائع کا کہنا ہے مصدق گجرکی ضلع کونسل میں بے پناہ مصروفیت کے باعث وہ اپنے اضافی چارج کو ٹائم نہیں دے پارہے ہیں جس کے باعث کئی عوامی اور محکمانہ مسائل جنم لے رہے ہیں لہذا فوری طور پر اس سیٹ پر مستقل طور پر مونسپل آفیسر آئی اینڈ ایس کو تعینات کیا جاۓ اور اس حوالے سے ایڈمنسٹریٹر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا امجد ,ڈپٹی کمشنر احمر نائیک کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر تعیناتی کو یقینی بنائیں اور ان چار ماہ اور اس سے قبل ہونے والی مبینہ طور ,پیٹرول اور سیوریج لائن کی مرمت سمیت دیگر مد میں لاکھوں روپے کی ہونے والی بے ضابطگیوں کی انکوائری مکمل کی جاۓ-

Shares: