ننکانہ:مرکزی مسلم لیگ نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو ٹکٹیں جاری کردیں

ننکانہ صاحب باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ضلعی دفتر میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار فائنل کرکے ٹکٹیں تقسیم کر دیں ٹکٹوں کی تقسیم کی پر وقار اور سادہ سی تقریب ضلعی دفتر ننکانہ صاحب میں ہوئی جس کی صدارت پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ڈویژنل صدر چودری محمد سرور اور رانا جبران نےکی پاکستان مرکزی مسلم لیگ کےجنرل سیکرٹری رانا جبران نےاپنی گفتگو میں کہا پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا منشور صرف اور صرف خدمت انسانیت ہے

پاکستان مرکزی مسلم لیگ پنجاب کے نائب صدر چوہدری غریب عالم مٹھل نے پارٹی ٹکٹوں کو تقسیم کیا قومی اسمبلی کی چار اور صوبائی اسمبلی کی ایک نشستوں سے امیدواران نے اپنے اپنے ٹکٹ وصول کیے حلقہ این اے 111امیدوار چوہدری شہباز حسین سدھو پی پی 132 کے امیدوار میاں محمد سلیم انصاری پی پی 133 کے امیدوار میاں عابد حسین بی پی 134 کے امیدوار رانا محمد شعبان منج پی پی 135 کے امیدوار رانا جبران نامزد کیے گے ہیں

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ضلعی کوارڈینیٹرز ابو عمار ساجد،زاہد عزیز،جاوید بھٹی،رائے احمد کھرل،انس شاہین،ابو ساریہ،غازی ابو مرسد،مبارک علی، اس وقت پاکستان مرکزی مسلم لیگ وہ واحد عوامی پلیٹ فارم ہے جہاں پورے ڈسپلن سے تمام الیکشن امیدواران کو نامزد کرکے ان کے ٹکٹ جاری کر دیے گئے ہیں جبکہ باقی پارٹیوں میں ابھی امیدواران کی سلیکشن کا مرحلہ نامکمل ہے جبکہ 13 جنوری کو الیکشن کمیشن نے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کرنے کی تاریخ مقرر کر رکھی ہے

Comments are closed.