ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز) ضلعی پولیس نے 2022 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی
تفصیل کے مطابق ڈی پی او سردار موارہن خان کی ہدایت پر ضلعی پولیس ننکانہ صاحب کی سالانہ کارکردگی رپورٹ 2022 جاری کر دی گئی۔ ننکانہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون یقینی بناتے ہوئے درج ذیل کاروائیاں کیں۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس نے گذشتہ سال میں 76 ڈکیت و مویشی چوری کرنے والے گینگ کے خطرناک 263 سرکردہ ملزمان گرفتار کیے۔ گینگ ملزمان سے 2 کروڑ چالیس لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ اور نقدی برآمد کی۔ مختلف کاروائیوں کے دوران قتل، ڈکیتی و چوری سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب 1405 مجرمان اشتہاری، 1655 عدالتی مفروران اور 536 سابقہ ریکارڈ یافتگان گرفتار کیے۔ چوری اور ڈکیتی سمیت مختلف مقدمات میں ملزمان سے 6 کروڑ 74 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نقدی اور مال مسروقہ کی ریکوری کی گئی۔ ننکانہ پولیس نے سال 2022 میں ناجائز اسلحہ قبضہ میں رکھنے، ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کرنے پر 1129 مقدمات درج کیے اور ملزمان سے 850 پسٹل/ ریوالور، 61 کلاشنکوف، 80 رائفل، 131 بندوقیں 12 کاربین، 2 خنجر، 7252 گولیاں اور کارتوس برآمد کیے۔ منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈاون میں 844 مقدمات درج کیے اور ملزمان سے 312 کلو سے زائد چرس، 3 کلو سے زائد افیون، 2 کلو سے زائد ہیروئن، 540 گرام آئس، 8 کلو بھنگ، 23 قسم کی شیشہ فلیور کی ڈبیاں، برآمد کی۔ شراب فروشوں سے 13 ہزار 338 لیٹر شراب، 4 ہزار 338 لیٹر لاہن اور 34 چالو بٹھیاں برآمد کی گئیں۔ ننکانہ پولیس نے گذشتہ سال میں اشتہاری مجرمان و دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو پناہ دینے والے 137 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے۔ پتنگ بازی کے خلاف 45 مقدمات درج کر کے 2515 پتنگیں اور 379 چرخیاں برآمد کیں۔ قمار بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 41 مقدمات درج کر کے 236 جواری گرفتار کیے اور جواریوں کے قبضہ سے 4 لاکھ 32 ہزار روپے سے زائد نقدی برآمد کی۔ ننکانہ پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت ساونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر 69 جبکہ کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 186 مقدمات درج کیے۔ پکار 15 پر بوگس اور جھوٹی کال کرنے والوں کے خلاف 31 جبکہ بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف 569 مقدمات درج کیے گئے۔ غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے والوں کے خلاف 63 مقدمات درج کیے گئے۔ ننکانہ پولیس نے ضلع بھر سے خدمت مراکز پر آنے والے 13 ہزار 312 شہریوں کو سہولیات فراہم کیں۔ سال 2022 میں ٹریفک پولیس ننکانہ نے انچارج ٹریفک سید اعجاز شاہ کی سربراہی میں 1799 شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جبکہ 13636 شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے لرنر جاری کیے گئے۔ دریں اثناء ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ٹریفک پولیس ننکانہ نے 50 ہزار 754 گاڑیوں کے چالان کیے اور ڈرائیورز/ مالکان کو 2 کروڑ 20 لاکھ 60 ہزار 250 روپے جرمانہ کیا۔ ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 25 افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کیے۔ ڈی پی او سردار موارہن خان کا کہنا ہے کہ ضلعی پولیس عوامی جان و مال کے تحفظ اور سماجی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے۔ ضلع بھر سے جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ اور قانون کی بالا دستی اولین ترجیح ہے۔ سماج دشمن عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ننکانہ پولیس مثبت اور موثر حکمت عملی کے تحت جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کے لیے دن رات مصروف عمل ہے
ننکانہ : ضلعی پولیس نے 2022 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی
