ننکانہ : میونسپل کمیٹی کاعملہ صفائی آفیسران کو خوش کرنے میں مصروف ،شہرمیں گندگی کے انبار
ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحسان اللہ ایاز) میونسپل کمیٹی کاعملہ صفائی آفیسران کو خوش کرنے میں مصروف ،شہرمیں گندگی کے انبار،میونسپل کمیٹی ننکانہ کے 112 ملازمین کی سالانہ 5کروڑروپے تنخواہ کارکردگی صفر ،تقریباََ 3کلو میٹر کےداٸرے میں پھیلا شہر ماڈل سٹی نہ بن سکا
تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کے معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف آفیسراور سینی ٹیشن برانچ کےافسران ,انچارج ,سپروائزر, ڈرائیورز اور سینٹری ورکرز کی مبینہ ہٹ دھرمی,غفلت اور لاپرواہی کے باعٹ بین الاقومی شہر ننکانہ صاحب ماڈل سٹی نہ بن سکا ,سینی ٹیشن برانچ کی ناقص اور بوگس کارکردگی کے باعث شہر بھر کی شاہراؤں ,گلی محلوں میں کوڑے کے ڈھیر پڑے نظر آتے ہیں جن کی بدبو اور تعفن کے باعث شہریوں کو شدید ذہنی کرب اور تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے ,
ذرائع نے مزید بتایا کہ میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کی سینی ٹیشن برانچ میں ریگولر تعینات عملہ کی تعداد (112) ایک سو بارہ ہے جن میں 2 دو خواتین( 101) ایک سو ایک سینٹری ورکرز 6 چھ سپر وائزر اور باقی ڈرائیور شامل ہیں ,ننکانہ صاحب شہر تقریبا تین کلومیٹر کے دائرہ میں آباد شہر ہے اور اس شہر کو صحت وصفائی کے حوالے سے پانچ زون میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر ایک زون کا نگران سپروائزر سینی ٹیشن کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ صحت وصفائی کے بہترین انتظامات کیے جا سکیں اور ان کے اوپر ایک سپروائزر سینی ٹیشن کو انچارچ سینٹری ورکرز مقرر کیا گیا ہے جو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کو جواب دہ ہوتا ہے
ذرائع نے مزید بتایا کہ صفائی کے عملہ کی ماہانہ ریگولر تنخواہ 40 چالیس لاکھ روپے کے قریب بنتی ہے جبکہ میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب صفائی کے عملہ کو سالانہ تقریبا 4 چار کروڑ 87 لاکھ 20 ہزار کے قریب تنخواہ کی مد میں ادا کرتی ہے
ذرائع نے مزید انکشاف کرتے ہوۓ بتایا کہ 30 کے قریب ڈیلی ویجز سینٹری ورکز کو بھی بھرتی کیا ہوا ہے جو کہ میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب پر ایک اضافی بوجھ ہے اور ان کی ماہانہ تنخواہ تقریبا8 آٹھ لاکھ 40 چالیس ہزار روپے بنتی ہے جبکہ سالانہ تقریبا 1 ایک کروڑ 80 لاکھ روپے ان ڈیلی ویجز ملازمین کو ادا کیا جاتا ہے جو کہ غریب میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کے جس کے افسران ہمیشہ فنڈز کم ہونے کا رونا روتے ہوۓ سیا سی اور غیر سیاسی فورم پر نظر آتے ہیں ایک بہت بڑا اضافی بوجھ ہے اور اس بوجھ کو فوری ختم کرنے کی اشد ضرورت ہے,
ننکانہ صاحب میں صفائی کی تو حالت انتہائی ابتر ہوگئی ہے ,عملہ صفائی چند سٹرکوں ,محلوں اور بازاروں کی صفائی کرتا دکھائی دیتا ہے جبکہ دیگر علاقوں میں گندگی کے ڈھیر پڑے نظر آتے ہیں اور جس کے باعت شہر کے متعدد علاقے کچرا کنڈی بن چکے ہیں اور عملہ صفائی سب اچھا کی رپورٹ پیش کر رہا ہے جبکہ افسران میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب کو دو چار خوبصورت روڈ اور بازار دیکھا کر شہر بھر کے خوبصورت ہونے کی رپورٹ دے رہے ہیں
ذرائع کا کہنا تھا کہ فوری طور پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ چوہدری محمد ارشد اور صوبائی محتسب اعلی پنجاب کو چاہیے کہ سینی ٹیشن برانچ کا آڈٹ کروایا جاۓ اور عملہ صفائی کی حاضری کو یقینی بنایا جاۓ اگر یہ سب عملہ صفائی حاضر ہو کر کام کرے تو بین الاقوامی شہر ننکانہ صاحب دنیا بھر میں صفائی کے حوالے سے ماڈل سٹی بن سکتاہے