ننکانہ صاحب(باغی ٹی وی نامہ نگاراحسان اللہ ایاز) ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ کی زیر صدارت ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اور ضلعی افسران کے علاوہ تاجر تنظیموں کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں ضلع بھر کے تاجران کو 25 ستمبر تک ناجائز تجاوزات ہٹانے کی ہدایت کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ 25 ستمبر کے بعد احکامات نہ ماننے والوں کے خلاف بھاری جرمانے، کاروبار کی سیل اور مقدمات کا اندراج کیا جائے گا۔ انہوں نے ضلعی افسران کو ہدایت کی کہ وہ اس حوالے سے 25 ستمبر تک کارروائی یقینی بنائیں۔

محمد تسلیم اختر راؤ نے کہا کہ شہریوں کی گزرگاہوں کی بندش برداشت نہیں کی جائے گی اور وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق فٹ پاتھ اور سروس روڈز کو ہر صورت کلیئر کروایا جائے گا۔ 25 ستمبر کے بعد ناجائز تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔

Shares: