معصوم فرشتہ کا قاتل گرفتار، ملزم نے ماضی میں کتنی بچیوں کو ہوس کا نشانہ بنایا، دل دہلا دینے والے انکشافات
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ننھی پری فرشتہ قتل کیس میں ملوث مرکزی ملزم کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا ہے. ملزم کی گرفتاری اسلام آباد پولیس کی جانب سے دن رات محنت کے بعد عمل میں لائی گئی ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فرشتہ قتل کیس کے سلسلہ میں ڈی آئی جی اسلام آباد سید وقار الدین نے پریس کانفرنس کی اور بتایا کہ مرکزی ملزم نثار معصوم فرشتہ کا محلہ دارہ ہے اوراس سے قبل بھی گیارہ معصوم اور کمسن بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا چکا ہے. ملزم کی عمر پچاس سال ہے اور اسے جیل منتقل کر دیا گیا ہے. ان کا کہنا تھا کہ پولیس ملزم سے تفتیش کر رہی ہے جلد تمام حقائق منظر عام پر آجائیں گے.
ڈی آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ معصوم فرشتہ کا قتل اندھے قتل کی واردات تھی اور قاتل کو پکڑنے کیلئے 100 سے زائد پولیس افسروں اور اہلکاروں نے تحقیقات میں حصہ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ ننھی فرشتہ کی بہن اور والدہ کی نشاندہی پر ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 10 سالہ معصوم بچی فرشتہ کو گزشتہ ماہ مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا تھا جس پر حکومتی سطحپر نوٹس لیا گیا اور ملزم کی گرفتار ی حکم دیا گیا تھا.