ٹی ٹین کھیلنے کی اجازت ؛ قومی کرکٹر انورعلی کی پی سی بی پر تنقید
کراچی:پاکستان کرکٹ بورڈ کے فیصلوں پر حیرانگی ہوتی ہےکہ میرٹ نہیں پسند کومعیاربنایا ہوا ہے، میںنے فرسٹ کلاس کرکٹ میں زبردست کارکردگی دکھائی مگر اس کے باوجود مجھے نظرانداز کیا گیا قومی کرکٹر انور علی نے ٹی ٹین لیگ کھیلنے کی اجازت نہ دینے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
بھارت میں کشمیری نوجوان کو مار مار کرجان سے ہی ماردیا گیا ،ویڈیووائرل
پی سی بی پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے قومی کرکٹر انور علی نے ٹی ٹین لیگ کی این او سی نہ ملنے پر کہا کہ پی سی بی کو اس طرح کے فیصلوں سے قبل سوچنا چاہیے۔ معاہدے کے مطابق کھلاڑی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کےعلاوہ ایک دو لیگز بھی کھیل سکتے ہیں۔
قومی کرکٹرانورعلی نے کہا کہ ٹین ٹین لیگ کھیلنے کی این او سی نہ ملنے پر ہم کچھ نہیں کر سکتے یہ سب کرکٹ بورڈ کے ہاتھ میں ہے۔ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بند ہونے سے کھلاڑیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انور علی نے کہا کہ بحثیت کرکٹر ہمیں نئے ڈومیسٹک سسٹم کو اپنانا پڑا اور ڈومیسٹک میں موقع ملا ہے تو کوشش ہے کہ یہاں پر فارم کروں۔ میرا دھیان اب پیسوں پر نہیں کرکٹ پر ہے۔
بابری مسجد کی جگہ مندرجمعیت علمائےہند خوش: پاکستان میں دنگہ فساد.از.زیدحامد
انورعلی نے کہا کہ انڈر 19 کرکٹ میں میری باؤلنگ سوئنگ ہوتی تھی لیکن انجری کے باعث باؤلنگ کافی متاثر ہوئی۔ اس لیے اب میری توجہ باؤلنگ پر ہے اور انجری کے بعد اب یہ میرا دوسرا میچ ہو گا۔یاد رہےکہ پی سی بی پر اوربھی کھلاڑیوں نے تنقید کی ہےکہ پی سی بی نے اپنا معیار کا پیمانہ تبدیل کرلیا ہے،