ناروے میں سیکورٹی ادارے نے بتایا ہے کہ اٹلی میں دہشت گرد کارروائی کی منصوبہ بندی کے حوالے سے قصور وار ٹھہرائے جانے والے انتہا پسند مبلغ مُلّا کریکر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ کارروائی اٹلی کی جانب سے جاری وارنٹ کی بنیاد پر عمل میں آئی ہے۔
عراق میں پیدا ہونے والے ملا کریکر گرفتار کیا گیا۔ ابھی تک یہ واضح نہیں کہ آیا اسے روم کے حوالے کیا جائے گا یا نہیں؟
ناروے کے سیکورٹی ادارے نے ٹویٹر پر ملا کریکر کی گرفتاری کے بارے میں خبر … اطالوی عدالت کے فیصلے کے چند گھنٹے بعد دی۔ فیصلے میں ملا کریکر کو شمالی عراق میں کرد حکومت گرانے اور اس کی جگہ "اسلامی خلافت” قائم کرنے کے الزام میں 12 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
اطالوی پراسیکیوٹر کے مطابق ناروے میں مقیم ملا کریکر Rawti Shax کا بانی ہے۔ یہ ایک یورپی نیٹ ورک ہے جس کا مقصد تشدد کے راستے سے کردستان کی حکومت کا سقوط ہے۔ کریکر کے اطالوی وکیل مارکو فیرنیلو کا کہنا ہے کہ اس کا مؤکل جو ان دعوؤں کو مسترد کرتا ہے، اس فیصلے کے خلاف اپیل کا ارادہ رکھتا ہے۔