نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد، حکومتی رپورٹ جاری

0
56

نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے حوالے سے حکومت نے رپورٹ جاری کر دی ہے۔
پاکستان ایکشن پلان پرسختی سے عمل کرے،ایف اے ٹی ایف کا ایک اور مطالبہ سامنے آگیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایکشن پلان پر عمل درآمد کے بعد کراچی میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے اور فرقہ وارنہ دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ۔ رواں سال کراچی میں دہشت گردی کے 55 واقعات ہوئے۔ 290 ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہوئے جبکہ اغوا کے 503 مقدمات رجسٹرڈ ہوئے ۔دریں اثنا،پنجاب امن وامان کی صورت بہتری کی جانب گامزن جبکہ انتہاپسندی میں اضافہ کے رجحان کی نشاندہی کی گئی ہے۔

حکومتی رپورٹ کے مطابق 71تنظیموں کوکالعدم قرار دیا گیاجبکہ 4واچ لسٹ میں ہیں۔اسی طرح ساڑھے 30ہزار مدارس میں سے 21 ہزار 900کی رجسٹریشن کرلی گئی۔دہشت گردوں کے خلاف 2 لاکھ 49 ہزار 909 آپریشنزکیے گئے،میں3800دہشت گرد گرفتار اور2 ہزار 268 مارے گئے۔ علاوہ ازیں 56دہشت گردوں کو پھانسی کی سزا دی گئی،پشاور میں آرمی پبلک سکو ل واقعہ کے بعد 486 افراد کو سزائیں دی گئیں۔

حکومتی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ نفرت پھیلانے پر ساڑھے 3ہزار افراد حراست میں لیے گئے۔اسی طرح لاوَڈاسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 34 ہزار سے زائد گرفتاریاں ہوئیں۔اس دوران سوشل میڈیا پر 1600لنکس بلاک اورساڑھے 14ہزار شکایات بھیجی گئیں۔

Leave a reply