فلم لندن نہیں جائونگا کی ریلیز کے بعد ہمایوں سعید پر ان کی عمر کو لیکر کافی تنقید کی گئی کہا گیا کہ پچاس سال کا آدمی ہیرو کا کردار کیسے کر سکتا ہے، کسی نے کہا کہ جو کردار ہمایوں سعید نے کیا ہے وہ کسی نوجوان لڑکے کو کرنا چاہیے تھا، ایک بڑے طبقے کی تنقید کے باوجود فلم سپر ہٹ ہوئی اور لوگوں کی بڑی تعداد نے سینما گھروں کا رخ کیا . دبئی اور لندن میں فلم نے ریکارڈ توڑ بزنس کیا. یوں لندن نہیںجائونگا اس سال کی سب سے بڑی ہٹ فلم بن گئی. اس کہانی کو خلیل الرحمان قمر نے لکھا ہے، خلیل الرحمان قمر اس سے پہلے بھی ہمایوں سعید کے
لئے پنجاب نہیںجائونگی لکھ چکے ہیں. وہ فلم بھی سپر ہٹ رہی. خلیل الرحمان پر تنقید ہوئی تو انہوں نے کہا کہ جب تک مجھ میں دم ہے میں ہمایوں سعید کے لئے لکھتا رہوں گا جس کو جو بولنا ہے بولتا رہے. خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ ہمایوں سعید میرے اچھے دوست تو ہیں ہی لیکن بہترین اداکار بھی ہیں. یاد رہے کہ خلیل الرحمان قمر نے ہمایوں سعید کے لئے ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو بھی لکھا تھا اس کو بھی ندیم بیگ نے ہی ڈائریکٹ کیا تھا. یہ ڈرامہ اپنے پاور فلم ڈائیلاگز کی وجہ سے سپر ہٹ ہوا بلکہ اس کی کامیابی نے کئی سال کے ریکارڈ توڑے.