اسلام آباد، ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ناقص کارکردگی اور عوامی شکایات پر تین ایس ایچ اوز کو فوری طور پر معطل کردیا معطل ایس ایچ اوز میں رشید گجر ایس ایچ او ترنول،ایس ایچ او رمنا نوراللہ، ایس ایچ او انڈسٹریل ایریا محمد اقبال گجر شامل ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے اپنے بیان میں کہا ناقص کارکردگی اور فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں، عوام الناس کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، تھانوں میں رہنا ہے تو کارکردگی دکھانی پڑے گی
قدیم پولیس سٹیشن گولڑہ ایک ثقافت کا مظہر ہے، ہم اس عمارت کو اصل حالت میں برقرار رکھتے ہوئے تزئین و آرائش کریں گے۔ آئی جی اسلام آباد نے تھانہ گولڑہ کے اچانک دورے کے دوران احکامات جاری کئے۔سرپرائز وزٹ کا مقصد تھانہ کے عملہ کو مستعد رکھنا اور عوامی امنگوں پر پورا اترنا ہے۔