نارنگ منڈی(نامہ نگار) مہنگائی نے عوام کو زندہ درگو رکردیا سبزیاں پہنچ سے دور انتظامیہ نے بھی چپ سادھ لی سیاسی نمائندے بھی غائب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں مہنگائی اور خود ساختہ مہنگائی نے عوام کے لئے جینا محال کردیا حکومتی دعوے بیان بازی تک محدود حقیقت کے برعکس حقائق بیان کئے جاتے ہیں دفتروں سے باہر نکل کر دیکھیں آنکھیں کھل جائیں گی شہری سراپا احتجاج
نارنگ شہر میں مہنگائی اور خود ساختہ مہنگائی آسمان کی بلندیوں کو چھو رہی ہے سبزیاں فروٹ اور دیگر روزمرہ اشیاء عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں جس سے گھریلو زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے شہریوں کا گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا دوکاندار اپنی من مرضی کی قیمتیں وصول کر رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں انتظامیہ بھی دفتروں تک محدود ہے سیاسی نمائندے بھی عوام کو کہیں دیکھائی نہیں دیتے فریاد کریں تو کس سے کریں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں آرہی ہمارا کوئی پرسان حال نہیں حکمرانوں کی بیان بازی سے ایسے لگتا ہے جیسے ملک میں دودھ کی نہریں رواں ہو چکی ہیں مگر حقائق اس سے برعکس ہیں عام آدمی کے لئے ایک وقت کا کھانابھی مشکل ہو چکا ہے خدارا عوام پر رحم کریں مشکلات میں کمی اور آسانیاں پیدا کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کریں۔