بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری جنہوں نے نہایت کم عرصے میں اپنا ایک مقام بنایا انہوں نے راک سٹار اور ایم ایس دھونی جیسی بڑی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے لیکن اچانک نرگس کی زندگی میں ایک ایسا موڑ آیا کہ انہوں نے بالی وڈ سے کنارہ کشی کرنے کا فیصلہ کیا اور اپنی فیملی کے پاس امریکہ چلی گئیں . لیکن بہت جلد ہی انہوں نے دوبارہ بالی وڈ کا رخ کر لیا ہے. کہا جا رہا ہے کہ نرگس فخری ایک بار پھر بالی وڈ کی فلموں میں اپنے حسن کے جلوے بکھیرنے کے لئے تیار ہیں . نرگس فخری نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہےکہ جب وہ بالی وڈ میں ئئی نئی آئیں تھیں انہیںنہیںمعلوم تھا کہ انہیںکیسے رہنا ہے کیسے لوگوں سے بات کرنی ہے میں ہر بات صاف دل
سے کر دیتی تھی جس کی وجہ سے بہت زیادہ نقصان ہوا. انڈسٹری میںرہتے ہوئے بعض اوقات آپ کو ایسے لوگوں سے بھی بات کرنی پڑتی ہے جن کو آپ نا پسند کرتے ہیں.مجھے یہ چیزیں سمجھنے میں کافی وقت لگا. نرگس فخری نے اس انٹرویو میں یہ بھی انکشاف کیا کہ بالی وڈ میں رہتے ہوئے انہیں ڈپریشن ہونے لگا تھا اس لئے وہ اپنی فیملی کے پاس واپس چلی گئیں تھیں. یاد رہے کہ نرگس فخری نے دوبارہ بالی وڈ میں جو واپسی کی ہے وہ کس فلم سے واپسی کر رہی ہیں کیا کردار ادا کررہی ہیں اس کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں .








