نارووال کے ارسطو سن لیں،گل واقعی ودھ گئی اے، 25 ارب روپے کی مزید کرپشن سامنے آگئی

باغی ٹی وی : پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نارووال کے ارسطو سن لیں، گل واقعی ودھ گئی اے، پہلے آل شریف کی ساڑھے نو ارب کی منی لانڈرنگ ثابت شدہ ہوئی، اب ایک کمپنی کی 25 ارب روپے کی کرپشن سامنے آگئی، آئندہ دنوں میں مزید انکشافات ہوں گے۔

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے گوجرانوالہ جلسے کے حوالے سے ن لیگی قائدین کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ستمبر 2017 میں نواز شریف کے تاحیات نااہل ہونے کے بعد ضمنی الیکشن میں بیگم کلثوم نواز کو کھڑا کیا گیا، نارووال کے ارسطو گل واقعی ودھ گئی اے، بیگم صفدر اعوان نے جاتی عمرہ بیٹھ کر سرکاری خزانے سے 2 ارب 55 کروڑ کی رقم اس الیکشن کو جیتنے پر لگا دی، حیرت کی بات ہے اس پونے تین کروڑ کے ٹینڈر اکتوبر میں اور ٹھیکے نومبر میں طے پائے گئے

ن لیگ نے کارکنوں کی گرفتاریوں کو عدالت میں چیلنچ کردیا

واضح‌ رہے کہ دوسری جانب پی ڈی ایم کو گوجرانوالہ کے جناح سٹیڈیم میں جلسے کی اجازت مل گئی، انتظامیہ کے ساتھ طویل نشست میں 28 نکاتی معاہدہ طے پاگیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، جس کے بعد جناح سٹیڈیم پی ڈی ایم کے حوالے کر دیا۔
جلسے کا وقت شام 5 سے رات 12 بجے تک مقرر کیا گیا، جس میں کورونا ایس او پیز کو مد نظر رکھنا لازم قرار دیا گیا ہے،معاہدے کے مطابق پی ڈی ایم کا کوئی راہنما اسٹیڈیم کے علاوہ کسی جگہ تقریر نہیں کرے گا، پی ڈی ایم جی ٹی روڈ بند نہیں کرے گی، ملکی سلامتی کے اداروں اور خلاف آئین کوئی تقریر نہیں کی جائے گی، معاہدے کی خلاف ورزی پر جلسہ انتظامیہ کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔

Shares: