وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی نارووال میں اراکین اسمبلی، ٹکٹ ہولڈر اورپی ٹی آئی کے عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں۔اراکین ا سمبلی او ردیگر شرکاء نے نا رووال کے مسائل کے حل کے لئے سفارشات پیش کیں۔ اراکین اسمبلی او رشرکاء نے نارووال کے مسائل سے آگاہ کیا۔وزیراعلیٰ نے عوامی نمائندوں کی تجاویز او رسفارشات نوٹ کیں او رمتعلقہ حکام کو فوری ہدایات دیں۔نارووال کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیاہے، یہ سفر کبھی نہیں روکے گا-

نارووال سمیت ہر ضلع کے لئے ترقی اور خوشحالی کے پراجیکٹ لارہے ہیں -یکساں ترقی کے ویژن کے تحت ہر ضلع کے لئے ڈویلپمنٹ پیکیج لا رہے ہیں -عوام کے لئے حقیقی ترقی کے پائیدار نشان چھوڑ کر جائیں گے-ماضی میں کرنے والوں نے باتیں کیں، ہم نے آکر کام کیا -نارووال کے ترقیاتی منصوبوں کی تشکیل اور تکمیل میں عوامی نمائندوں کی مشاورت شامل رہے گی-پولیس کو نئی گاڑیاں دی گئی ہیں -قانگوئی کی سطح تک دیہی مرکز مال قائم کررہے ہیں –

ریونیو کی خدمات نچلی سطح تک پہنچانے کے لئے 40موبائل وین پر سنٹر قائم کئے گئے ہیں –
پنجاب بھر میں خالی آسامیوں پر بھرتی شروع کرنے کا اعلان کیا گیا۔ڈسٹرکٹ اور ڈویژن میں کوآرڈینیشن کمیٹیاں بنا ئیں گے-
آپ کی قیادت میں پنجاب میں بہترین ٹیم کام کررہی ہے-منتخب نمائندوں وعہدیداران کی وزیراعلیٰ سے گفتگو ہوئی۔آپ پرفارم کرنے آئے ہیں اور پرفارم کررہے ہیں۔ نارووال کے لئے بہترین ترقیاتی پیکیج کا خیر مقدم کرتے ہیں –
ابرار الحق کی شکایت پر نارووال مریدکے سڑک منصوبے کی انکوائری کا حکم وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم تحقیقات کر کے رپورٹ وزیراعلیٰ آفس پیش کرے-

Shares: