نارووال پسرور کے نواحی گاؤں رتہ جھٹول میں دل دہلا دینے والا معاملہ پیش آیا جہاں درندوں نے عائشہ نامی معصوم کلی جو چار دن پہلے گھر سے سپارہ پڑھنے کے لیے گئی مگر درندوں نے معصوم کلی کو گھر کی بجائے سیدھا قبرستان پہنچا دیا۔بد قسمت والدین نے بچی کو ڈھونڈنے کے لیے پولیس کی مدد لی مگر پولیس نے بچی تو ڈھونڈ لی مگر مردہ حالت میں۔

پولیس نے رتہ جھٹول کے ہی گاؤں کے منصور امجد نامی نوجوان کو خفیہ رپورٹ پر شک کی بنیاد پر تفتیش کے لیے گرفتار کر لیا دوران تفتیش منصور امجد نے اقرار جرم کرتے ہوئے زیر تعمیر عمارت سے دفن کی گئی عائشہ کی لاش کو برآمد کروا دیا۔پولیس کی ملزم منصور امجد سے مزید تفتیش جاری ہے۔

محمد راشد باغی ٹی وی نارووال

Shares: