باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں نارروال اسپورٹس کمپلیکس کیس کی سماعت ہوئی

ن لیگی رہنما احسن اقبال عدالت میں پیش ہوئے،نیب نے ن لیگی رہنما احسن اقبال کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے لیے پھر وقت مانگ لیا،عدالت نے نیب کو وقت دیتے ہوئے نارووال اسپورٹس کمپلیکس کیس کی سماعت 20جولائی تک ملتوی کر دی

دوران سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ریفرنس دائر نہ کیا تو نیب تفصیل دیگا کہ کون سا گواہ کس وجہ سے نہیں آسکتا،

واضح رہے کہ نارووال سپوڑٹس کمپلیکس کیس میں نیب نے احسن اقبال کو گرفتار کیا تھا بعد ازاں عدالت نے انہیں رہائی دی، احسن اقبال کے خلاف نیب میں کیس کی سماعت جاری ہے،

احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو

نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو گرفتار کر لیا، اس حوالہ سے نیب نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے،

نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

واضح رہے کہ چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے گزشتہ برس اپریل میں نارووال اسپورٹس سٹی منصوبے میں قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کی تحقیقات کا حکم دیا تھا ،نیب کی جانب سے کہا گیا تھا کہ منصوبہ بناتے وقت سیکیورٹی خدشات کا خیال نہیں رکھا گیا۔ نارووال سپورٹس سٹی منصوبہ بھارتی سرحد سے صرف 800 میٹر دور ہے ۔ چیئرمین نیب نے اس بات کی بھی جانچ پڑتال کی ہدایت کی تھی کہ قواعد و ضوابط کیخلاف ڈی جی پاکستان ا سپورٹس بورڈ کو نارووال ا سپورٹس سٹی کا پراجیکٹ ڈائریکٹر کیسے بنایا گیا؟.

Shares: