فاسٹ باؤلر نسیم شاہ وائرل انفیکشن کا شکار

0
38

فاسٹ باؤلر نسیم شاہ وائرل انفیکشن کا شکار ہو گئے

طبعیت ناسازی کے باعث نسیم شاہ کو رات کو ہسپتال لے جایا گیا نسیم شاہ اب قدرے بہتر محسوس کررہے ہیں نسیم شاہ آج کے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہیں آئندہ میچز کے لیے ان کی دستیابی کا فیصلہ میڈیکل رپورٹس دیکھنے کے بعد کیا جائے گا

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سیریز کا پانچواں میچ آج لاہور میں ہو گا، اس میچ میں نسیم شاہ نہیں کھیلیں گے، سات میچوں پر متشمل ٹی ٹوئنٹی کے چار میچ کراچی میں ہو چکے ہیں جبکہ تین میچ لاہور میں ہوں گے، چار میچز میں سے دو پاکستان اور دو انگلینڈ نے جیتے ہیں میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا

علاوہ ازیں پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ٹی ٹوینٹی کرکٹ سیریز لاہور پولیس کی طرف سے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، لاہور پولیس نے صوبائی دارلحکومت میں کھیلے جانے والے تین انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی میچز کے لئے مربوط سکیورٹی پلان تشکیل دیا ہے سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگرنے کہا ہے کہ لاہورپولیس شہر میں انٹرنیشنل سپورٹس سرگرمیوں کے فروغ کے لئے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے ملکی وقار اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی سکیورٹی پر ہرگز کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا سربراہ لاہورپولیس نے انگلش ٹی ٹونٹی سکواڈ،پاکستانی کھلاڑیوں،آفیشلز اور شائقین کرکٹ کو بھرپور سکیورٹی فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا

سی سی پی او لاہور نے کہا کہ انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی میچز کی سکیورٹی کے لئے گزشتہ میچز سے زیادہ بہتر حکمت عملی اپنائی ہے ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے دوران ایس پیز، ڈی ایس پیز،ایس ایچ اوز سمیت 08 ہزار سے زائد پولیس افسران، جوان اور لیڈیز اہلکار تعینات کئے جائیں گے جبکہ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کی 193 ٹیمیں موثر پٹرولنگ کریں گے۔نجی ہوٹل اور ملحقہ شاہراہوں پر ڈولفن سکواڈ اور پیرو کی 33 ٹیمیں، ہوٹل سے قذافی سٹیڈیم روٹ پر 72 جبکہ آوٹر موسٹ کارڈن پر ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کی 52 ٹیمیں موثر پٹرولنگ کریں گی روٹ،سٹیڈیم اور مختلف مقامات پرتعینات پولیس جوان انتہائی الرٹ رہیں،مشکوک افراد اور سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں

Leave a reply