لندن ،فاسٹ بالر نسیم شاہ کے کنھے کا آپریشن کیا گیا

0
42
naseem surgury

لندن کے نجی اسپتال میں فاسٹ بولر نسیم شاہ کے کندھے کی کامیاب سرجری ہوئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ آپریشن لندن کے معروف کندھے کے سرجن نے انجام دیا۔ڈاکٹروں نے تصدیق کی ہے کہ نسیم شاہ کے کندھے کے ٹینڈن کی معمولی سرجری کی گئی۔یہ آپریشن تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا اور نوجوان کرکٹر اب صحت یاب ہونے کی راہ پر گامزن ہے۔ طبی ماہرین نے نسیم شاہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کوئی بھی سخت سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے سے پہلے 4 سے 6 ہفتے آرام کریں۔
توقع ہے کہ وہ جلد قومی ٹیم میں سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔ نسیم شاہ چار سے چھ ہفتوں میں پریکٹس سیشن شروع کرنے والے ہیں، جس کا مقصد اپنی فٹنس دوبارہ حاصل کرنا ہے۔پاکستانی اسٹار بولر نسیم شاہ کندھے کی تکلیف کے باعث بھارت میں 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) مینز ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے سے محروم ہو گئے تھے۔

Leave a reply