نصیر آباد میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری

گرمی کی شدت میں کمی موسم خوشگوار ،سیلاب متاثرین کی مشکلات میں اضافہ

ڈیرہ مراد جمالی ( منصور مگسی ) ملک بھر کے بیشتر علاقوں کی طرح بلوچستان میں بھی مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے نصیر آباد میں گزشتہ تین روز سے وقفے وقفے کے ساتھ ہونے والی موسلا دھار بارشوں کے باعث گرمی کی شدت میں کمی ہوئی موسم خوشگوار ہو گیا تاہم گزشتہ سال بے گھر ہونے والے ہزاروں سیلاب متاثرین کی اکثریت تا حال سرکاری و غیر سرکاری امداد سے محروم ہیں اپنے گھر نہ ہونے کی وجہ سے حالیہ بارشوں سے ان کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے وہ حکومتی و غیرسرکاری تنظیموں کی جانب سے امداد کے منتظر ہیں جن کا کوئی پرسان حال نہیں ہے

مون سون کی بارشیں ، سیلابی ریلوں کے پیش نظر احتیاطی تدابیر
گڈو سے پٹ فیڈر کینال میں 600 کیوسک پانی کم کر دیا گیا
خطرے کوئی بات نہیں صوبائی وزیر ایریگیشن اور نصیر آباد کی انتظامیہ کا بھرپور تعاون حاصل ہے
ایکسیئن ایریگیشن غلام محمد بادینی کی میڈیا سے گفتگو

ملک کے اکثر علاقوں کی طرح نصیر آباد میں بھی مون سون کی بارشوں کے پیش نظر ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے محکمہ آبپاشی نصیر آباد اور ضلعی انتظامیہ بھی ہائی الرٹ ہے صوبائی وزیر ایریگیشن حاجی محمد خان لہڑی اور نصیر آباد کی ضلعی انتظامیہ کی خصوصی دلچسپی اور محکمہ آبپاشی نصیر آباد کے ایریگیشن غلام محمد بادینی کی دن رات کی محنت کی بدولت پٹ فیڈر کینال میں پانی کے بہاؤ کی صورتحال معمول کے مطابق ہے ایکسیئن غلام محمد بادینی نے میڈیا کے نمائندوں سے ٹیلیفون پر گفتگو میں بتایا کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے کہیں سے بھی آنے والے ممکنہ سیلابی ریلوں کے پیش نظر گڈو بیراج سے پٹ فیڈر کینال میں پانی کا اخراج 600 کیوسک کم کر دیا گیا ہے تاکہ صورتحال کنٹرول میں رہے اس وقت پٹ فیڈر کینال میں 4700 کیوسک پانی کا اخراج ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ آبپاشی کا عملہ چوکس ہے اور اپنی ذمے داریاں بہتر طور پر نبھا رہا ہے صوبائی وزیر ایریگیشن حاجی محمد خان لہڑی اور نصیر آباد کی انتظامیہ کا بھرپور تعاون حاصل ہے الله کے فضل و کرم سے خطرے والی کوئی بات نہیں عوام اطمینان رکھیں حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات تسلی بخش ہیں ۔

ایکسیئن ایریگیشن غلام محمد بادینی کی میڈیا سے گفتگو
ایکسیئن ایریگیشن غلام محمد بادینی کی میڈیا سے گفتگو
Shares: