بالی وڈ کے اداکار نصیر الدین شاہ نے ہندوستان میں حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام زبانیںبولی جاتی ہیں لیکن سندھی زبان بولنے والے کم ہیں، یہ سن کر پاکستانی فنکار آ گئے ہیں جوش میںخصوصی طور پر وہ فنکار جو سندھی بولتے ہیں ، قیصر خان نظامانی ایک وڈیو بنا کر نصیر الدین شاہ سے کہا کہ میںآپ کے گوش گزار کرنا چاہتا ہوں کہ پاکستان میں سندھی بولنے اور سمجھنے والوں کی ایک بڑی تعداد ہے اپنی غلط فہمی کو دور کیجیے ، اس کے بعد انہوں نے سندھی میں بول کر بتایا کہ ہم سب نہ صرف سندھی بولتے ہیں
بلکہ سمجھتے بھی ہیں. دوسری طرف یاسر نواز نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایک وڈیو بنائی جس میںانہوں نے سندھی گانےکے بولوں کو نہ صرف گایا بلکہ اس پر پرفارمنس بھی دی اور نصیر الدین شاہ سے کہا کہ ہم آپ کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم سندھی ہیں اور ہمیں سندھی ہونے پر فخر ہے. ہم نہ صرف سندھی بولتے ہیں بلکہ سمجھتے بھی ہیں. اسی طرح سے باقی فنکاروں نے بھی بالی وڈ اداکار نصیر الدین شاہ کو منہ توڑ جواب دیا اور کہا کہ دوبارہ ایسی بات کرنے سے پہلے سو بار سوچ لینا.