نصیر الدین شاہ نے معافی مانگ لی

0
38

بالی وڈ‌ اداکار نصیر الدین شاہ کو معافی مانگنی پڑ گئی ہے اپنے ہی بیان پر، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا تھا کہ پاکستان میں سندھی زبان نہیں بولی جاتی ، اس پر پاکستانیوں نے سوشل میڈیا پر بھرپور اھتجاج ریکارڈ کروایا جس کے بعد اداکار نے معافی مانگ لی اور سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ لگائی جس میں لکھا کہ یہ کہنا میری غلطی تھی کہ پاکستان میں اب سندھی زبان نہیں بولی جاتی. انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ دو مکمل طور پر غیر ضروری تنازعات پھوٹ پڑے ہیں، ان چیزوں پر جو میں نے حال ہی میں کہی ہیں، ایک پاکستان میں سندھی زبان کے بارے

میں میری غلط بیانی سے متعلق، میں وہاں غلطی پر تھا اور دوسرا اس پر جو میں نے مراٹھی اور فارسی کے تعلقات کے بارے میں کہا تھا۔ میری نیت مراٹھی زبان کو نیچا دکھانا نہیں تھی، میرے درست الفاظ یہ تھے کہ بہت سے مراٹھی الفاظ فارسی کے ہیں، میرا مقصد ثقافتی تنوع کو بیان کرنا تھا، اردو زبان بھی ہندی، فارسی، ترکی اور عربی کا مرکب ہے۔یوں نصیر الدین شاہ حال ہی میں انٹرویو دیکر پھنس گئے ہیں شدید مشکل میں‌ اور انٹرویو کے محض دو دن کے بعد ہی ان کو معافی مانگنی پڑ گئی ہے.

Leave a reply