فلم غدر 2 کی کامیابی کا جہاں‌ پورا بھارت اور بالی وڈ جشن منا رہا ہے وہیں نصیر الدین شاہ نے اس فلم کی کامیابی کو لے لیا ہے آڑھے ہاتھوں. انہوں نے کہا کہ ایسی فلمیں جو جنونیت پر مبنی ہوں ان کاہٹ بھی نہیں سپر ہٹ ہونا قابل تشویش ہے . ہم کس طرف جا رہے ہیں؟ ہم اپنی قوم اور نوجوان نسل کو کس ڈگر پر لیکر جا رہے ہیں ، ہم ان کو بتا رہے ہیں کہ فرضی دشمن بنا کر ان کو خود ہی ناکام بنا کر خوش ہونا اصل کامیابی ہے. انہوں نے کہا کہ جنونیت پر مبنی فلموں کی کامیابی بہت زیادہ نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے. ہم نوجوان نسل کو یہ سبق دے رہے ہیں‌کہ جتنے زیادہ آپ جنونی قسم کے محب وطن ہوں گے، اتنے ہی مقبول ہوجائیں گے کیونکہ یہی عنصر ہے جو اس ملک پر غالب ہے۔

انہوں نے کہا ”وطن سے محبت کا اظہار کسی اور طریقے سے بھی کیا جا سکتا ہے ‘،یہ نہیں کہ اپنے وطن سے محبت ثابت کرنے کیلئے آپ کو ڈھول پیٹنا پڑتا ہے۔نصرالدین شاہ کا کہنا تھا کہ کیرالا اسٹوری اور غدر 2 جیسی فلمیں میں نے نہیں دیکھیں لیکن مجھے معلوم ہے کہ یہ کس متعلق ہیں۔یوں‌نصیر الدین شاہ نے لیا غدر 2 کی کامیابی کو آڑھے ہاتھوں.اور ایسی فلمیں بنانے والوں کو آئینہ دکھایا.

کیرئیر کے ابتداء میں نامناسب مطالبات ماننے سے انکار کر دیا اعجاز اسلم

شاہ رخ خان اپنی بیٹی سہانا کے ساتھ فلم میں نظر آئیں گے

ندا یاسر نے دو سال پہلے ہی کہہ دیا سیبنا بڑی ہیروئین بنیں گی

Shares: