نصیر آباد میں بھی پاکستان کی جشن آزادی تقریبات کا انعقاد

ڈپٹی کمشنر نصیر آباد عائشہ زہری کا جشن آزادی کی تقریب سے خطاب
quetta

ڈیرہ مراد جمالی (منصور مگسی) ملک بھر کی طرح نصیر آباد میں بھی پاکستان کی جشن آزادی تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور ریلیاں نکالی گئیں سب سے بڑی تقریب کمشنر نصیر آباد کے دفتر ڈیرہ مراد جمالی میں ڈپٹی کمشنر نصیر آباد محترمہ عائشہ زہری کے زیر صدارت منعقد ہوئی اس سے قبل ڈی آئی جی نصیر آباد منیر احمد شیخ نے قومی پرچم کشائی کی رسم ادا کی، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور قومی ترانہ بجایا گیا اس موقع پر ایس ایس پی نصیر آباد میر حسین احمد لہڑی ، ایڈیشنل کمشنر علی محمد ہانبھی، اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی اسد اللہ خان سمالانی اور اسسٹنٹ کمشنر چھتر خادم حسین کھوسہ بھی موجود تھے ۔

تقریب کا باقائدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد نعتیہ کلام اور ملی نغمے پیش کیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر نصیر آباد محترمہ عائشہ زہری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قدرت کی طرف سے انسانوں کیلئے سب سے بڑی نعمت غلامی سے آزادی ہے پاکستان کی آزادی کیلئے برصغیر کے مسلمانوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں تاریخی جدوجہد کی مرد و خواتین ، جوان، بچوں اور بزرگوں نے لازوال قربانیاں دیں انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم پر الله تعالیٰ کے بےشمار احسانات ہیں جس نے ہمیں ایک بہت بڑا ملک عطا کیا جس کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے دنیا میں پاکستان کی بہت بڑی اہمیت ہے اور اس کا الگ قومی پرچم اور الگ پہچان ہے

اپنے خطاب میں انہوں نے 2022 میں طوفانی بارشوں اور تباہ کن سیلاب کے دوران بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سرکاری افسران اور اہلکاروں کو ضلع نصیر آباد کا ہیرو قرار دیا جن میں ڈی ایچ او نصیر آباد ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی کو سرفہرست قرار دیا تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نصیر آباد ، ایس ایس پی نصیر آباد ، ایڈیشنل کمشنر نصیر آباد اور اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی اسد اللہ خان سمالانی نے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد میں انعامات انعامات تقسیم کئے جن میں ڈی ایچ او نصیر آباد ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی ، لیڈی اے ایس آئی عائشہ، میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی کے سینیئر اہلکار اصغر علی رند، انفار میشن ڈپارٹمنٹ نصیر آباد کے اختر منگی ، حافظ سعید احمد بنگلزئی و دیگر شخصیات اور طلبہ و طالبات شامل ہیں ۔ تقریب میں ممتاز قبائلی شخصیت سخی میر عبدالرئوف لہڑی ، ٹیچنگ ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر اکبر علی کھوسہ ، محمد یعقوب مینگل ، آئی سرجن ڈاکٹر حماد الله زہری ، ڈی ایس پی گلاب خان شیخ ، شمن علی سولنگی ایس ایچ او سٹی و صدر ڈیرہ مراد جمالی سکندر سعید عمرانی، جاوید احمد کھوسہ ، نائب تحصیلدار قائم دین بنگلزئی ،_صدورا خان ابڑو، مولانا نواب الدین ڈومکی، نذیر احمد ڈومکی، محمد صادق عمرانی، سیٹھ تارا چند، کیئر نصیر آباد کے صدر و سابق صدر پریس کلب آغا نیاز مگسی و دیگر موجود تھے ۔

Comments are closed.