ناصر بیگ کی پی ٹی آئی میں شمولیت۔

ناصر بیگ کی پی ٹی آئی میں شمولیت۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک اہم خبر سے آگاہ کیا جاتا ہے کہ سابق وفاقی وزیر مرزا ناصر بیگ نے پی پی 224 اور 228 کے ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے دوران ایک پارٹی میں شرکت کا اعلان کر دیا۔ دراصل سابق وفاقی وزیر مرزا ناصر بیگ نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

پہلے ناصر بیگ 40 سال سے زیادہ عرصے تک پیپلز پارٹی کے کارکن رہے۔ اور پیپلز پارٹی کے دور ہی میں وفاقی وزیر بھی رہے۔ 2015 میں انہوں نے پیپلز پارٹی چھوڑ کر ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔ اور اب پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا جاتا ہے کہ جب ناصر بیگ نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا تو اس موقع پر اس پارٹی ( پی ٹی آئی ) کے رہنما عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ ناصر بیگ نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کے بعد ہماری پارٹی کی قوت اور طاقت میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات کہتے ہوئے ایک انکشاف بھی کیا کہ ایک زمانےمیں سیاست کا محور ذوالفقار علی بھٹو تھے۔ سب ان کی عزت کرتے تھے۔ ان کو سننا چاہتے تھے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ آج سیاست کا محور عمران خان ہیں۔

مزید برآں یہ کہ عامر ڈوگر نے کہا کہ پاکستان کیلئے اب فیصلہ کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ پاکستان فیصلہ کن وقت پر کھڑا ہے۔ اور عمران خان پاکستانیوں کیلئے آخری امید ہیں۔ مزید یہ کہ عامر ڈوگر نے دعویٰ بھی کیا کہ پنجاب کی 20 نشستوں پر پی ٹی آئی بھاری اکثریت سےکامیاب ہو گی۔

Comments are closed.