لندن: جج ارشد ملک ویڈیو کیس کے اہم کردار ناصر بٹ فرانزک رپورٹ کی تصدیق کرانے کیلئے پاکستان ہائی کمیشن پیش ہو گئے. ناصر بٹ کا پاکستان ہائی کمیشن آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرنے سے گریز کیا.برطانیہ کی دو ڈیجیٹل فرانزک فرمز نے بھی جج ارشد ملک ویڈیو کے درست ئونےُکی تصدیق کردی ہے، پاکستانی عدالتوں میں برطانیہ سے شواہد بجھوانے کیلئے ہائی کمیشن سے لازمی تصدیق کرانا ہوتی ہے.
جبکہ پاکستان ہائی کمیشن لندن نے ناصر بٹ کی جانب سے پیش کردہ فرانزک رپورٹ کی تصدیق سے انکار کیا ہے
ان کا کہنا ہے کہ پہلے وزارت خارجہ پاکستان کو بھیج کر تصدیق کی اجازت طلب کی جائے گی .پاکستان ہائی کمیشن لندن
.ناصر بٹ بدستور ہائی کمیشن میں موجود .رپورٹ کی تصدیق پر بضد ہیں