سٹیج کے معروف اداکار ناصر چنیوٹی نے کہا ہے کہ میں کیری آن جٹا تھری کی کامیابی پر بہت زیادہ ہوں. انہوں نے کہا کہ اس فلم کا یہ تیسرا سیکول تھا اس لئے تھوڑی نروسنیس تھی لیکن میری امیدوں سے بڑھ کر ہمیں فلم کا ریسپانس ملا ہے. انہوں نے کہا ہماری دعا ہے کہ دونوں ملکوں کے حالات جلد سے جلد ٹھی ہوں اور ہم ایک دوسرے کے ساتھ بغیر روک ٹوک کام کر سکیں . انہوں نے کہا کہ میں پاکستانیوں سمیت اور سیز پاکستانیوں کا بہت شکر گزار ہوں کہ انہوں نے فلم کو بہت پسند کیا ہے.
انہوں نے کہاکہ جب کسی فلم کے دو سیکول بن چکے ہوں اور تیسرا بھی بن گیا ہو تو پھر دل ڈر رہا ہوتا ہے لیکن بہت خوشی کی بات ہےکہ فلم کو پسند کیا گیاہے، ”ہم نے فلم بہت دل سے بنائی ہے میں سب سے گزارش کرتا ہوں کہ جا کر فلم ضرور دیکھیں ہماری حوصلہ افزائی ہوگی.” یاد رہے کہ کیری آن جٹا تھری میں انڈین پنجاب کی اداکارہ سونم باجوہ ہیروئین اور گپی گریوال ہیرو ہیں. گپی گریوال اور سونم باجوہ ناصر چینیوٹی کے ساتھ کام کرکے نہایت ہی خوش ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ہمارا بہت دل کرتا ہے کہ ہم پاکستان آئیں.