سٹیج کے معروف اداکار ناصر چنیوٹی جن کی طارق ٹیڈی کے ساتھ بے حد دوستی ہے دونوں نے ایک ساتھ کافی سال تک کام کیا ہے. ناصر چنیوٹی طارق ٹیڈی کی بیماری اور پھر تشویشناک حالت سے کافی پریشان ہیں . انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں اپنے اور طارق ٹیڈی مداحوں سے اپیل کی کہ وہ طارق ٹیڈی کی صحت کےلئے دعا کریں . انہوں نے کہا کہ دعا کریں میرا بھائی ٹھیک ہو جائے ، دعا تو کسی کی بھی لگ جاتی ہے ، طارق میرا بہت ہی پیارا بھائی ہے ہمارا ایک ساتھ بہت ہی اچھا وقت گزرا ہے . وہ بہت خیال رکھنے والا ہے پیار کرنے والا انسان ہے . صحیح معنوں میں ایک فیملی والا انسان ہے جو رشتوں کی اہمیت کو بخوبی سمجھتا ہے. وہ ہر اس جگہ پہنچتا تھا جہاں کسی
کو اس کی ضرورت ہوتی تھی ، اس نے کبھی بھی کسی کا دل نہیں دکھایا. کام کو بھی عبادت سمجھ کر کیا. ناصر چنیوٹی نے کہا کہ میری آواز جہاں جہاں اور جو جو سن رہا ہے وہ میرے بھائی طارق ٹیڈی کی صحت کےلئے دعا کرے تاکہ وہ ایک بار پھر تھیٹر پر ہنستا کھیلتا ہوئے نظر آئے اور آپ کو بھی ہنسائے. انہوں نے کہا کہ مجھے طارق کو اس حال میں دیکھ کر بہت تکلیف ہو رہی ہے.