لاہور: شاعرعوام حبیب جالب کے بڑے صاحبزادے ناصر جالب وفات پا گئے,اطلاعات کے مطابق شاعرِ عوام حبیب جالب کے سب سے بڑے صاحبزادے اور طاہرہ حبیب جالب کے بھائی ناصر عباس جالب طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

جالب چیئر انٹرنیشنل کے چیئرمین سیف اللّٰہ سیفی، صدر ملک محمد اجمل اور جنرل سیکریٹری عمر میمن، فیض کلچلر فاؤنڈیشن برطانیہ کے صدر ڈاکٹر عمردراز، جنرل سیکریٹری علی خاقان مرزا اور انفارمیشن سیکرٹری یوسف ابراہیم نے ایک مشترکہ بیان میں تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم ناصر عباس جالب کی مغفرت اور درجات بلند فرمائے۔

یاد رہے کہ ناصر جالب نے حال ہی میں اپنے والد حبیب جالب کے بارے میں ان کی شاعری ’منظر، پسِ منظر‘ کے عنوان سے شائع کی تھی۔

Shares: