مولانا ناصر مدنی پر تشدد کرنے والے افرادگرفتار اسلحہ برآمد
مولانا ناصر مدنی پر تشدد کرنے والے افرادگرفتار اسلحہ برآمد
باغی ٹی وی :مولانا ناصر مدنی پر تشدد کرنیوالے افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے اور ان سے اسلحہ برآمد کرلیا.گرفتارہونے والوں میں غلام ربانی ولد محمد الیاس،علی عباس ولد محمد الیاس، محمد الیاس ولد محمد عطا،قوم گجر شامل ہیں. پولیس نے ان سے اسلحہ کی صورت کلاشنکوف ، رائفل 222بور پسٹل 30 بور برآمد کرلیا ہے .
واضحرہے کہ اس سے پہلےعالم دین مولانا ناصر مدنی نے تھانہ مزنگ میں تشدد کرنے والوں کے خلاف رپورٹ جاری کرائی تھی . انہوں نے پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا کہ نامعلوم افراد انہیں مزنگ سے اغواء کر کے کھاریاں لے گئے اور ان سے بھتہ مانگا اور برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا۔
مولانا ناصر مدنی نے پولیس کو دی گئی درخواست میں مزید بتایا کہ انہیں پہلے بھی دھمکیاں مل رہی تھیں۔
عالم دین مولانا ناصر مدنی نے واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نےہوم سیکرٹری کو بھی درخواست دی تھی لیکن تحفظ فراہم نہیں کیا گیا۔اس ضمن میں پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست مل چکی ہے، طبی ملاحظے کے بعد قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، اب تازہ ترین صورت حال کے مطابق پولیس نے ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار کرلیے ہیں.