نسلہ ٹاور گرانے سے متعلق سپریم کورٹ کا تحریری حکم نامہ

سپریم کورٹ آف پاکستان کی کراچی رجسٹری نے نسلہ ٹاور سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے اسے گرانے کا حکم دے دیاہے۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ نسلہ ٹاور کو گرایا جائے۔تحریری حکم نامے میں واضح طور پر کہا گیا کہ عدالت نے تمام متعلقہ اداروں کی دستاویزات کا جائزہ لیا اور ریکارڈ سے ثابت ہوا کہ نسلہ ٹاور قبضے کی زمین پر تعمیر کیا گیا۔
سپریم کورٹ کے حکم نامے کے مطابق نسلہ ٹاور کی تعمیر سے سروس روڈ بھی بلاک ہوا، عدالت کی طرف سے غیر قانونی تعمیرات پر کوئی رعایت نہیں دی جاسکتی ہے۔عدالت کے تحریری حکم میں کمشنر کراچی سے کہا گیا ہے کہ وہ نسلہ ٹاور کی عمارت کو فوری طور پر تحویل میں لے لیں۔تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ نسلہ ٹاور میں رہائش پذیر افراد کو وہاں سے نکالا جائے، جن کے انخلا کے بعد عمارت گرانے کا کام جتنی جلد ممکن ہوسکے شروع کیا جائے۔عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ نسلہ ٹاور کے مالکان فلیٹس اور دکانوں کے الاٹیز کو 3 ماہ کے اندر رقم واپس کریں، رقم کی ادائیگی میں تاخیر پر الاٹیز مارک اپ کا دعوی بھی کرسکتے ہیں۔سپریم کورٹ نے کمشنر کراچی سے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔

Comments are closed.