نسلہ ٹاور کے متاثرہ مکینوں نے بلڈر کی پول کھول دی
نسلہ ٹاور کراچی پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اتوار کو گرما گرمی رہی اس سلسلے میں پہلی پریس کانفرس ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے چیئرمین فیاض الیاس نے کی اور نسلہ ٹاور کے حق میں مئوقف پیش کیا اور آباد کے ملازمین کے ذریعے کراچی پریس کلب کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا اور آباد کے عہدیداروں نے اسے نسلہ ٹاور کے الاٹیز کا مظاہرہ قرار دینے کی کوشش کی لیکن نسلہ ٹاور کے الاٹیز کی ایکشن کمیٹی کی جانب سے اتوار کی شام نسلہ ٹاوربلڈنگ پر ایک علیحدہ ایک ہنگامی پریس کانفرنس فلیٹس کے مکینوں کی جانب سے ولی موریا ،پروفیسر امتیاز اور محمد علی نے کی لیکن جب صحافیوں نے یہ کہہ کر احتجاج کیا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر پہلے ان کا رویہ ساتھ عدم تعاون پر مبنی رہا تو فلیٹ کے مکین پھٹ پڑے اور صحافیوں سے معذرت کرتے ہوئے بتایاکہ ہمیں بلڈرز نے میڈیا سے دور رہنے کیلئے اپنے دبائو میں رکھاہوا تھا اورہم بھی سارے معاملے سے خوفزدہ تھے اور یوں نسلہ ٹاور کے مکینوں نے گیگا والابلڈرکی پول کھول دی اس موقع پر بعض متاثرہ مکین فر ط جذبات سے دھاڑیں مار کرروتے رہے ۔