چیئرمین مہاجرقومی موومنٹ آفاق احمد نے نسلہ ٹاورسمیت غیر قانونی تعمیرات کو مہندم نے کے عدالتی حکم کو ادھورا قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ نسلہ ٹاورسمیت متعددتعمیرات کو غیر قانونی قرار دے کر مہندم کرنے کا فیصلہ قانونی سہی لیکن ادھورا ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ اس طرح کی عمارتوں کی تعمیر میں نہ صرف عوام اور بلڈرکے کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں بلکہ اسطرح کی عمارتیں کچی آبادیوں یا غیرقانونی گوٹھوں کی طرح رات کے اندھیرے میں اچانک تعمیر نہیں ہوتیں بلکہ انکے مکمل ہونے میں مہینوں نہیں سال تک لگ جاتے ہیں، اور اسطرح کی تعمیرات سے پہلے صوبے اور شہر کے ایک درجن سے زیادہ اداروں سے اپنی زمین اور تعمیرات کی مکمل دستاویزات دکھاکر تعمیرات کر اجازت حاصل کی جاتی ہے،اگر اسطرح کی تعمیرات غیرقانونی ہیں تو اسکی تعمیر کی اجازت دینے والے تمام ادارے جس میں وفاقی ادارا بھی شامل ہے،سب شریک جرم ہیں اس لئے تعمیرات کے انہدام کے ساتھ ساتھ اس جرم میں شریک افسران کو بھی کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔

Shares: