وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا،
وزیراعظم شہبازشریف نےوفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 26مارچ کو بدقسمتی سے بشام میں اندوہناک واقعہ پیش آیا،بشام واقعے میں 5چینی انجینئرز ہلاک اور ایک پاکستانی شہید ہوگیا،بشام واقعے کے پیچھے وہ دشمن ہیں جو پاک چین دوستی کو مضبوط ہوتا نہیں دیکھنا چاہتے ،پاکستانی قیادت اور عوام واقعہ پر چینی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں،چین کے سفارتخانے میں جاکر تعزیت کی اور چینی قیادت کو تعزیتی پیغام دیا،چینی قیادت کو یقین دلایا کہ واقعہ کی فوری تحقیقات کی جائیں گی،ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،اعلیٰ سطح سیکیورٹی اجلاس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،بشام واقعہ کے ذمہ داران کو سزا دی جائے گی،انکوائری کمیٹی کو 3دن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے،بشام واقعہ پر پیشرفت ہوئی ہے اور معاملات سامنے لائے جارہے ہیں،بشام واقعہ پر انکوائری کمیٹی بنائی اور مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بھی تشکیل دی،نوازشریف کے دور میں 2013سے 2018 میں دہشت گردی کا خاتمہ کیا،دہشت گردی کے خاتمے میں پاکستانیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے قربانیاں دیں،گزشتہ دو تین برس میں دہشت گردی کے ناسور نے دوبارہ سر اٹھایا ہے،چین کے انجینئرز اور ان کے خاندانوں کو ہر ممکن سیکیورٹی فراہم کی جائے گی،ہم سب نے مل کر چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے،5سالہ منصوبہ کابینہ کے ارکان کے ساتھ شیئر کیا ہے،کابینہ ارکان کو وقت ضائع کیے بغیر کام شروع کرنا ہے،مقاصد کے حصول کے لیے حکمت عملی طے کرنا ہوگی،مقاصد کے حصول کیلئے سب وزارتوں نے سرتو ڑمحنت کرنی ہے
وزیر اعظم شہباز شریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط موصول ہوا ہے
چین کا پاکستان سے دہشت گردانہ حملے کی جلد از جلد جامع تحقیقات کا مطالبہ
بشام واقعہ تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے پر اتفاق ہوا،عطا تارڑ
امریکہ نے پاکستان میں چینی شہریوں پر حملے کی شدید مذمت کی ہے
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی شانگلہ میں دھماکے کے فوری بعد چینی سفارت خانے پہنچ گئے،
چین نے شانگلہ میں گاڑی پر حملے میں اپنے باشندوں کی ہلاکت پر مکمل تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
پاک فوج نے بشام میں چینی شہریوں سمیت 6 بے گناہ افراد کی ہلاکت کی مذمت کی
شانگلہ میں گاڑی پر خودکش حملہ، 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک