وفاقی دارالحکومت کے 4سو سے زائد سرکاری تعلیمی اداروں کے تدریسی و غیر تدریسی امور کی انجام دہی کے ادارے وفاقی نظامت تعلیمات(ایف ڈی ای )کے حکام کی نا اہلی اور عدم توجہی کی وجہ سے پنجم اور ہشتم کے امتحانی نتائج (سکالرشپ)کا اعلان مسلسل تاخیر کا شکار ہونے سے والدین اور طلبا و طالبات شدید پریشانی سے دوچار ہو گئے ہیں،

پندرہ اپریل سے نیا تعلیمی سیشن کا آغاز ہوگا اور ابھی تک نتائج کا اعلان نہ کرنا حکام کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،ایف ڈی ای حکام امتحانی نتائج کا با ضابطہ اعلان کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہو گئے اسی لئے پہلے زبانی طور پر 31 مارچ کو نتائج کا کہا گیا لیکن اس تاریخ کو نتائج جاری نہ ہو سکے اور یہ موقف بھی سامنے آیا کہ چونکہ 31مارچ کو چھٹی (اتوار) کا دن یے لہذا نتائج کا اعلان پانچ یا چھ اپریل کو کیا جائےگا تاہم اس تاریخوں میں بھی اعلان نہ ہوسکا تو پھر نو اپریل کو نتائج کا اعلان کا دعوی کیا گیا لیکن نو اپریل کو بھی نتائج کا اعلان نہ ہونے کی وجہ سے طلبا و طالبات شدید پریشانی سے دوچار ہیں_

دوسری جانب ایف ڈی ای کے متعلقہ حکام سے امتحانی نتائج تاخیر کا شکار ہونے کی وجوہات جاننے کے لئے رابطہ کرنے کے باوجود کوئی جواب نہ دیا۔گیا اور اب شنید یہی ہے کہ عید الفطر کے فوری بعد نتائج کا اعلان کیا جائےگا لیکن حکام کی جانب سے حتمی تاریخ کا پھر بھی اعلان نہ کیا جا سکا ایک طرف پندرہ اپریل سے شروع ہونے والے تعلیمی سیشن میں دوسری جماعتوں کے طلبا و طالبات اپنی تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے تاہم پانچویں اور آٹھویں جماعت کا اسکالرشپ امتحان دینے والے بچے نئے تعلیمی سیشن کے پہلے دن اپنی تعلیمی۔سرگرمیوں کا آغاز کرنے سے محروم رہ۔جائیں گے جبکہ ایف ڈی ای حکام امتحانی نتائج تاخیر کا شکار ہونے اور بچوں کا تعلیمی حرج ہونے کے باوجود خواب خرگوش میں مگن ہے ۔بچوں اور والدین نے وزیر اعظم سے اس معاملے پر سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کر دیا ہے جبکہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی ایسوسی ایشنز کی جانب سے اس پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

Shares: